انڈر19 ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

November 8, 2023 · اسپورٹس
بھارت کے ساتھ قومی انڈر 19 ٹیم کا میچ 10 دسمبر کو ہو گا، فائل فوٹو

لاہور: ایشیئن کرکٹ کونسل نے انڈر 19 ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

انڈر 19 ایشیا کپ 8 دسمبر سے 17 دسمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان سمیت 8 ٹیمیں شرکت کریں گی،پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 8 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔بھارت کے ساتھ قومی انڈر 19 ٹیم کا میچ 10 دسمبر کو ہو گا۔