ملک بھر میں بینک 3 دن بند رہیں گے

December 21, 2023 · قومی, کامرس
فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یومِ قائدِاعظم اور کرسمس کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ ملک بھر کے بینک 3 دن تک بند رہیں گے۔

حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق ملک بھر کے بینک 25 دسمبر کو بند رہیں گے۔اس کے علاوہ 23 اور 24 دسمبر کو بھی ہفتہ وار چھٹیوں کے باعث بینک بند رہیں گے۔