ایف 35 لڑاکا طیارے حاصل کرنے کا ارادہ ترک نہیں کیا، ترک صدر

June 26, 2025 · بام دنیا
فائل فوٹو

اتنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے ان سے دوران ملاقات کہا کہ یوکرین امن مذاکرات میں روسی صدر شریک ہوئے تو وہ استنبول یا انقرہ آئیں گے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ امریکا سے ایف 35 لڑاکا طیارےحاصل کرنے کا ارادہ ترک نہیں کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات میں ایف 35 پروگرام میں واپسی کی خواہش سے آگاہ کر دیا ہے، جس کے بعد ایف 35 پروگرام میں پیش رفت کی امید ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ اپنے ہم منصبوں کو ایف 35 پروگرام میں واپسی کی خواہش سے آگاہ کر دیا ہے۔