نئی دہلی میں طوفانی بارش سے نظام زندگی مفلوج،182 پروازیں تاخیر کا شکار

August 9, 2025 · بام دنیا

 

ایئرپورٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق بارش کے باعث دہلی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی کم از کم 182 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں جبکہ 30 سے زائد آنے والی پروازیں بھی لیٹ ہوئیں۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ دہلی میٹرو جیسے متبادل ذرائع استعمال کریں اور بروقت روانگی کے لیے اپنی ایئرلائن سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کریں۔

 

ایئرلائنز نے بھی ہنگامی ایڈوائزری جاری کی۔ انڈی گو نے خبردار کیا کہ بارش کے باعث دہلی کی متعدد سڑکیں بند یا سست روی کا شکار ہیں، مسافر اضافی وقت رکھیں اور ایئرپورٹ آنے سے پہلے فلائٹ اسٹیٹس چیک کریں۔

اسپائس جیٹ نے کہا کہ خراب موسم کے باعث تمام پروازوں کے شیڈول متاثر ہوسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے دہلی میں آج کے لیے ”گرج چمک کے ساتھ بارش“ کی وارننگ جاری کی ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری اور کم سے کم 25 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔