وینزویلا کی منشیات کشتی پر امریکا کاحملہ،6 اسمگلرز ہلاک

October 15, 2025 · بام دنیا

امریکا نے وینزویلا کی منشیات اسمگلنگ کشتی پر حملہ کر کے 6 اسمگلرز ہلاک کر دیے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کی کشتی پر امریکی کارروائی میں 6 منشیات اسمگلرز ہلاک ہوئے۔

امریکی انٹیلی جنس اداروں نے تصدیق کی کہ کشتی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھی۔

واضح رہے کہ ستمبر میں بھی امریکی فوج نے وینزویلا کے ساحل کے قریب منشیات بردار کشتی پر حملہ کر کے 11 اسمگلرز ہلاک اور کشتی تباہ کر دی تھی۔