شمالی وزیرستان: میر علی میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

October 22, 2025 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

میر علی: شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاکہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔

ڈی پی او کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جب کہ مقتولین کی لاشوں کو شناخت کے لیے میر علی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔