روس کا نئے ’جوہری کروز میزائل‘ کا تجربہ کامیاب، تمام دفاعی نظام ناکام

October 26, 2025 · اہم خبریں, بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا

ماسکو: روس نے جدید ترین اور ایٹمی توانائی سے چلنے والے نئے کروز میزائل کاتجربہ کامیاب ہونے کا اعلان کیا ہے۔ روس کا دعویٰ ہے کہ یہ میزائل جدید ہتھیاروں کے اُس پروگرام کا حصہ ہے جسے کسی بھی دفاعی نظام سے روکنا تقریباً ناممکن ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اتوار کے روز روسی افواج کے ایک کمانڈ سینٹر کے دورے کے دوران بتایا کہ یہ میزائل روس کے جدید ہتھیاروں کے اُس پروگرام کا حصہ ہے جسے مستقبل کے کسی بھی دفاعی نظام سے روکنا تقریباً ناممکن سمجھا جاتا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق یہ میزائل ایٹمی توانائی سے چلنے والا کروز میزائل ہے، یعنی اسے روایتی ایندھن کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس خصوصیت کے باعث اس کی پرواز کا وقت اور فاصلہ تقریباً لامحدود ہو سکتا ہے۔

اس بریفنگ کے دوران صدر پیوٹن فوجی وردی (کیِموفلاج) میں ملبوس تھے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ’بورویسٹنک‘ کے تمام اہم تجربات اب مکمل ہو چکے ہیں اور اب اس میزائل کو تعیناتی کے آخری مرحلے کی تیاری شروع کر دینی چاہیے۔