جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت کرنیوالابنچ ٹوٹ گیا
October 28, 2025 · قومی
اسلام آباد: جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کابنچ ٹوٹ گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی،کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔
یادرہے کہ اسلام آباد بار کی کیس میں فریق بننے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر تھی۔