فیصل آباد:موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرائی،2 اہلکار جاں بحق
November 3, 2025 · قومی
فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی اہلکار ملتان پولیس کے تھے، جو لاہور میں میچ سیکیورٹی کی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے۔
حادثے کے بعد جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔