کراچی،عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب کار حادثہ، 2 جاں بحق
November 10, 2025 · قومی
کراچی کے علاقے کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب ایک کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 2 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ کار سوار 2 افراد سمیت مجموعی طور پر 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔
زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔