پارٹی 27 ویں آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی،بیرسٹر گوہر
November 12, 2025 · قومی
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی 27 ویں آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی واک آؤٹ کرے گی، احتجاج کرے گی اور پارلیمانی تقریریں بھی کرے گی۔
بیرسٹر گوہر نے نواز شریف کی پارلیمنٹ آمد پر کہا کہ وہ اب پاکستانی سیاست سے غیر متعلق ہیں اور ان کے لیے کوئی خصوصی ریڈ کارپٹ بچھایا نہیں گیا۔