سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار سے زائد کا اضافہ
November 13, 2025 · کامرس
کراچی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 8300 روپے اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 7116 روپے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 83 ڈالر اضافے سے 4207 ڈالر فی اونس ہے۔