بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

November 14, 2025 · بام دنیا
فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارت میں فضائیہ  کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا طیارہ چینئی میں گر کر تباہ ہوا۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایئر فورس کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔

تاہم طیارے کے گر کر تباہ ہونے سے پہلے طیارے میں موجود پائلٹ نے خود کو ایجیکٹ کرلیا تھا جس سے وہ محفوظ رہا۔