خیبرپختونخوا حکومت کی سرمایہ کاری میں سود کے خاتمے کا اعلان
November 14, 2025 · قومی
پشاور: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پہلے کابینہ اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت کی سرمایہ کاری میں سود کے خاتمے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے مستقبل میں اسلامک سرمایہ کاری کی ہدایت جاری کردی۔
کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ “مزمل اسلم سود کے نظام کے خاتمے کے لئے پالیسی بنا رہے ہیں، سود اللہ اور اس کے رسولﷺ کے خلاف جنگ کے مترادف ہے، ہم اسلامک انویسٹمنٹ لارہے ہیں اور انشاء اللہ صوبے کو سود کے ناسور سے پاک کریں گے”۔