پاکستان شاہینز اوربنگلہ دیش اےآج ایمرجنگ ایشیا کپ کےفائنل میں مدِمقابل
November 23, 2025 · اسپورٹس
دوحہ: پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل آج دوحہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔
ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی فائنل کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ قطر کرکٹ حکام نے محسن نقوی کو ایونٹ کے رائزنگ سٹارز فائنل پر مدعو کیا ہے۔
پاکستان شاہینز نے فائنل میں جگہ پانے کے لیے سری لنکا اے کو شکست دی، جبکہ بنگلہ دیش اے نے بھارتی اے ٹیم کو سپر اوور میں ہرایا تھا۔ فائنل میں دونوں ٹیمیں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔