خیبر پختون خوا کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب

November 30, 2025 · قومی
فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختون خوا کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا، جس میں بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اور پارٹی کابینہ کا بھی اجلاس آج بلایا ہے، کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ میڈیا کو فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔