میری پارٹی کی عاقبت نااندیش قیادت اور عقل سے پیدل لوگوں کو کوئی سمجھائے ، فیصل چوہدری
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وکیل رہنما فیصل چوہدری کا کہنا ہے سنتا ہوں کہ میری پارٹی کی عاقبت نااندیش اور نکھٹو قیادت عمران خان کی صحت کو لے کر احتجاج کا ڈرامہ پھر سے لگانے کی کوشش کرے گی۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا ان عقل سے پیدل لوگوں کو کوئی سمجھائے کہ یہ وقت تمہاری سیاست کا نہیں عمران خان کی صحت بچانے کا ہے۔ تم لوگوں نے جو تباہی اُٹھانی تھی وہ اُٹھا چُکے۔ اب انسان بنو اور عمران خان کو ہسپتال شفٹ کرنے اور انکے علاج کرانے کی سعی کرو۔ تم لوگ جتنے جوگے ہو ہم دیکھ چُکے۔ بھاڑ میں جائے سب کچھ، اللہ پاک عمران خان کو زندگی صحت دے، سیاست ہوتی رہے گی۔
سنتا ہوں کہ میری پارٹی کی نا عاقبت اندیش اور نکھٹو قیادت خان کی صحت کو لے کہ احتجاج کا ڈرامہ پھر سے لگانے کی کوشش کرے گی۔ ان عقل سے پیدل لوگوں کو کوئی سمجھائے کہ یہ وقت تمھاری سیاست کا نہیں خان کی صحت بچانے کا ہے۔ تم لوگوں نے جو تباہی اُٹھانی تھی وہ اُٹھا چُکے۔ اب انسان بنو اور…
— Faisal Hussain (@faisal_fareed) February 13, 2026