بھارتی پنجاب میں بھی پاکستانی پنجاب پولیس کی کہانی۔لڑکی سے فون چھیننے والے کاکیاانجام ہوا؟

February 14, 2026 · امت خاص

 

بھارتی پنجاب پولیس بھی پاکستانی پنجاب پولیس کے نقش قدم پر چل پڑی،دن دہاڑے خاتون کے ساتھ رہزنی پر مجرم کوگرفتاری کے وقت ہی سزامل گئی۔

 

امرتسرمیں ایک لڑکی سےموبائل چھیننے کی واردات پیش آئی ۔ جس کی سی سی ٹی وی (CCTV) ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہے کہ ایک موٹرسائیکل سوار نے راہ گیر لڑکی پرحملہ کرکے اس کا فون چھینا اور بائیک پرفرارہوگیا۔ متاثرہ لڑکی راہ زن کی موٹرسائیکل کے پیچھے بھاگنے کی کوشش میں گرنے سے زخمی بھی ہوئی۔

 

واقعے کے بعد مقامی پولیس نے ملزم کو ٹریس کیااور اس کے ٹخنے توڑکر ہسپتال میں داخل کرادیا۔ پولیس کے سربراہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیاکو بتایا کہ ملزم نے گرفتاری کے دوران بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے گرکر اپنی ٹانگیں تڑوائیں۔بھارتی میڈیاکے مطابق پولیس نے اسے قابو کرنے کی کوشش کی تو ملزم راہول عرف مٹھو نے اپنی ا سکوٹی بھگائی۔ پیچھا کرنے پر ا سکوٹی پھسل گئی اور وہ گر پڑا، جس کی وجہ سے ملزم کو چوٹیں آئیں اور پولیس نے اسے قابو کر کے گرفتار کر لیا۔