عمران اور نوازشریف نے الیکشن کو مشکوک بنادیاہے۔ سراج الحق

May 14, 2018 · شہر گزشت, قومی
حکومت 70 لاکھ دیہاڑی دار مزدوروں کی دل کھول کر امداد کرے۔فائل فوٹو

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی نائب صدر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جس سیاست کامقصدبینک اکاونٹ میں اضافہ ہومیں اس پرلعنت بھیجتاہوں، عمران اور نوازشریف نے الیکشن کو مشکوک بنایا ، خلائی مخلوق اور نادیدہ قوتوں کی بات کر کے الیکشن پر سے عوام کا اعتماد ختم کردیا ،اب اپنی پوزیشن کو کلیئر کرنا ان دونوں کے لیے ضروری ہے،ظلم و جبر کے اس استحصالی نظام سے بغاوت کا اعلان کرتاہوں،یہ ظالم یہاں کماکر باہر پیسا بھیجتے ہیں