نواز شریف کے ایسے بیانات سے پاکستان کا امیج خراب ہوگا۔ کائرہ
May 14, 2018 · قومی
کراچی: سابق وزیراعظم نواز شریف کے متنازع بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ایسے بیانات سے پاکستان کا امیج خراب ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف نے کہا کہ ان کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں۔ ان کا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے۔ وہ اداروں کے خلاف اور ان کے بھائی اداروں سے بنا کر رکھنا چاہتے ہیں۔