کشیدگی بڑھنے کے بعد ترکی اور اسرائیل نے قونصل جنرل بھی نکال دیئے

May 16, 2018 · شہر گزشت, قومی

مقبوضہ بیت المقدس: ترکی اوراسرائیل نے کشیدگی بڑھنے کے بعد قونصل جنرلز بھی نکال دیئے۔نجی ٹی وی چینلز کے کے مطابق سفیروں کو نکالنے کے بعد ترکی نے اسرائیلی قونصل جنرل کو بھی ملک سے نکال دیا جس کے جواب میں اسرائیل نے بھی ترک قونصل جنرل کوملک سے نکل جانے کا حکم دیدیاہے۔