بھارت نے آبی جارحیت کردی لیگی حکومت خواب خرگوش میں مبتلا ہے۔پی پی

May 22, 2018 · شہر گزشت, قومی
اے پی سی کے اختتام پر متفقہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔فائل فوٹو

کراچی: پیپلز پارٹی شعبہ خواتین سندھ کی جنرل سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متنازعہ کشن گنگا ڈیم کا افتتاح کردیا، لیکن نواز لیگی حکومت خواب خرگوش میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر پانی پاکستان کے لیئے زندگی اور موت جیسی اہمیت کا حامل ہے، لیکن افسوس ہے کہ نواز لیگی حکومت نے اس انتھائی حساس معاملے پر بھی مودی سے یاری نبھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متنازعہ کشن گنگا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے خلاف سفارتی سطح پر حکومت پاکستان کا جتنا سخت موقف آنا چاہیئے تھا، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ صورتحال اس کے برعکس نظر آئی۔