برادر اسلامی ملک نے غیرقانونی مقیم 100پاکستانی ڈی پورٹ کر دیئے

May 25, 2018 · شہر گزشت, قومی
شہزادہ فیصل کا تعلق شاہی خاندان کی شاخ امیر سعد الاول سے تھا۔فائل فوٹو

لاہور: سعودی عرب سے 100پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ،امیگریشن حکام نے ضروری پوچھ گچھ کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دیدی۔ سعودی حکام کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم 100پاکستانیوں کو قید کی سزا مکمل ہونے پر سعودی ائیر لائن کی پرواز 734کے ذریعے واپس بھجوا دیا گیا۔ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے بیدخل ہونے والے مسافروں سے ضروری پوچھ گچھ کی اور بعد ازا ں انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی۔