خیرپور ، 2گاڑیوں کے درمیان تصادم-6افراد جاں بحق

May 25, 2018 · شہر گزشت, قومی

 

خیرپور میں مہران نیشنل ہائی وےسیٹھارجہ کے قریب حادثہ ، 2 گاڑیوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو و امدادی اہلکاروں نےجائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے سیٹھارجہ سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کوٹ ڈیجی،شکارپور اور خیرپور ناتھن شاہ سے ہے۔