شام میں روسی بمباری سے 22شہری جاں بحق
شام کے جنوبی علاقے المصفرا میں روسی بمباری میں 22 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سیرئین آبزرویٹری نے دعوی کیا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے المصفرا نامی علاقے میں مجموعی طورپر35 حملے کئے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
