اکرم خان درانی کے قافلے پر حملے کا مقدمہ درج

July 14, 2018 · شہر گزشت, قومی
اسلام آبادہائیکورٹ نےعبوری ضمانت میں 12مئی تک توسیع کردی۔فائل فوٹو

 

بنوں : سابق وزیراعلیٰ خیبرپختون اکرم خان درانی کے قافلے پر ہونے والے حملے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ ایس ایچ او تھانہ ہوید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمہ میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کارکنوں کے ہمراہ جلسہ گاہ سے واپس جارہے تھے تو ان کے قافلے پر دھماکہ کیا گیاتھا۔ دھماکہ خیز بارودی مواد ہوید بازار میں سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔