ویل ڈن فخر زمان ترجمان پاک فوج آصف غفورکا ٹوئٹ
راولپنڈی : ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے اوپنر بیٹسمین فخر زمان کو ڈبل سینچری کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ویل ڈن فخر زمان پاکستان کیلئے اعزاز حاصل کرنے پر شکریہ ۔
https://twitter.com/peaceforchange/status/1020267465111232512
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ کھلاڑی فخر زمان ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سینچری کرنے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔
فخر زمان نے بلے بازی کے انتہائی شاندار ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں جبکہ وہ ون ڈے کرکٹ میں 194 رنز کا سعید انور کاریکارڈ توڑتے ہوئے 200 رنز بنانے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ۔
فخرزمان نے 156 گیندوں پر 24 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 210 رنز کی اننگ کھیلی اور شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔