افغانستان کےشہرکنڑ میں ڈرون حملہ میں 5داعش کے جنگجو ہلاک
August 26, 2018 · بام دنیا
کابل:افغانستان کے صوبے کنڑ میں غیر ملکی فورسز کے ڈرون حملے کے نتیجے میں داعش کے جنگجو مارے گئے۔
افغان فورسز کے مطابق فضائی کارروائی کنڑ کے اضلاع منوگی اور نارنگ میں کی گئی،جس میں غیرملکی ڈرونز کے ذریعے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ڈرون حملے کے واقعے میں 5 داعش جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
افغان فورسز نے فضائی کارروائی سے متعلق مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے،واضح رہے کہ افغانستان کے صوبوں کنڑ اور ننگر ہار کے کئی علاقے داعش کے زیر تسلط ہیں۔