کراچی میں سب سے بڑی بینک ڈکیتی کا ملزم گرفتار

February 4, 2019 · شہر گزشت, قومی
گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔فائل فوٹو

پولیس نے رواں سال کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی کا ملزم گرفتار کرلیا۔ملزم نے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔
ذرائع کے حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی کے گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے نجی بینک میں 10 سے زائد ملزمان نے ڈکیتی کی ۔

ڈکیتی کی واردات ڈالنے والے تمام ملزمان کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے جن میں سے آدھے سے زائد ملزمان بینک کے سیکیورٹی گارڈ تھے۔