طالبان مذاکرات میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت نہیں ملی،امریکا

February 15, 2019 · اہم خبریں, بام دنیا

امریکا نے کہا ہے کہ طالبان مذاکرات میں شامل ہونے کی تاحال کوئی باضابطہ دعوت نہیں ملی ہےلیکن وہ انٹرا افغان ڈائیلاگ کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکا نے کہا ہے کہ طالبان مذاکرات میں شامل ہونے کی تاحال کوئی باضابطہ دعوت نہیں ملی ہےلیکن وہ انٹرا افغان ڈائیلاگ کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کامزید کہناتھاکہ امریکا اس امن عمل کی حمایت کیلئےتمام ممالک کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔