کراچی میں موٹر سائیکل لائن کی پابندی کروانے کیلئے مہم شروع

February 22, 2019 · شہر گزشت

ٹریفک پولیس نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر موٹر سائیکل سواروں کے لئے بنائی گئی لائن کی پابندی کروانے کی مہم شروع کر دی ہے۔

کراچی میں شارع فیصل پر موٹر سائیکل کے لیے الگ ٹریک بنا دیا گیا، تاہم موٹر سائیکل سوار زرد پٹی کی پابندی نہیں کر رہے ہیں، جس کا جہاں دل چاہ رہا ہے بائیک دوڑا رہا ہے، لیکن اب ٹریفک پولیس متحرک ہو گئی ہے۔

https://twitter.com/sindhpolicedmc/status/1098876979040976896

پولیس حکام کے مطابق شاہراہ فیصل کی آخری لین موٹر سائیکل سواروں کے لیے مخصوص ہے، کسی دوسری لائن میں گاڑی نہیں چلا سکیں گے،موٹر سائیکل سواروں کے لائن ون اور ٹو میں سفر کرنے کی پابندی ہوگی۔