سعودی ولی عہد کا 850 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

February 21, 2019 · بام دنیا
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی شہزداہ محمد بن سلمان سے مصافحہ کر رہے ہیں ۔ فائل فوٹو

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان راویش کمار نے ٹویٹ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی درخواست پر سعودی ولی عہد نے 850 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

قیدیوں کی رہائی کے حکم کے ساتھ نریندر مودی کی درخواست پر محمد بن سلمان نے بھارتی جج زائرین کا کوٹہ بڑھا کر تعداد 2 لاکھ کردی۔