مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی جاری۔3 کشمیری نوجوان شہید

February 24, 2019 · اہم خبریں, بام دنیا
کرفیو اور دیگر پابندیوں کے باعث وادی میں دواؤں اور کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہے۔فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشتگردی جاری ہے،کلگام میں دوران محاصرہ بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کلگام میں مقابلےکے دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ہلاک اورایک فوجی افسر زخمی ہو گیا۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ قابض فورسز کوخفیہ اطلاع ملی تھی کہ ضلع کلگام کے علاقے تیوری گام میں مجاہدین موجود ہیں۔

بھارتی فورسز نے علاقے کامحاصرہ کرکے تلاشی کا کام شرع کیا تو مجاہدین نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میںڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس امن کمار ہلاک  جبکہ بھارتی فوج کا ایک افسر زخمی ہو گیا۔