ناظم آباد میں مکان کےاندر 15فٹ گہری اور100میٹرلمبی سرنگ کا انکشاف
ناظم آباد کے علاقے میں ایک مکان کےاندرکئی فٹ گہری سرنگ نکلنے کی تفتیش شروع کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق اس بات کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ سرنگ تخریب کاری یاپانی کی چوری کرنےکےلیے کھودی گئی تھی؟۔
پولیس کے مطابق رضویہ تھانے کی پولیس نےچھاپہ ماراتوسرنگ نکلی جو80گزکےمکان میں 15فٹ گہری اور100میٹرلمبی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ واٹربورڈ کےایگزیکٹیومنیجرندیم احمدخان کی مدعیت میں مقدمہ درج، کرکے مکان سیل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہناتھا کہ بندمکان میں کھدائی کی جارہی تھی،مٹی باہرآنے پرشبہ ہوا۔