اسرائیلی فوج کی دہشت گردی جاری، فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید

March 20, 2019 · اہم خبریں, بام دنیا

 

فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق فلسطین کے شہر نابلس کے نزدیک مذہبی عبادگاہ کے قریب اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 21 سالہ راعد حمدان اور 20 سالہ زیاد نوری کے نام سے ہوئی ہے۔