کراچی میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان گرفتار

March 22, 2019 · شہر گزشت, قومی

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان قاسم اور عثمان نے ڈکیتی اور راہزنی کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے برآمد ہونے والے اسلحے کو فارنزک کے لیے بھیجا جائے گا۔