اسٹاک ایکسچینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

October 19, 2019 · کامرس
00 انڈیکس 168 پوائنٹس کم ہوکر40290 پر بند ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو تقریباً 132ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے مندی کا رجحان رہا، کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر605 پوائنٹس کمی دیکھنے کو ملی ہے،انڈیکس 1اعشاریہ 8 فیصدگرگیا ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کے 132 ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے۔

100 انڈیکس 33 ہزار 870 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے بیرونی سرمایہ کاروں نے 21 لاکھ ڈالرمالیت کے حصص فروخت کیے۔