ٹی ٹونٹی کی نئی ریکنگ جاری۔بابراعظم کا پہلے نمبرپر راج

February 18, 2020 · اسپورٹس
رمیز راجہ نے بابراعظم کی جانب سے بنائے گئے اسکواڈ میں تبدیلیاں کیں، فائل فوٹو

آئی سی سی ٹوئنٹی 20 بیٹسمین رینکنگ میں ٹاپ پر بدستور پاکستان کے بابراعظم کا راج ہے۔

آئی سی سی ٹوئنٹی 20 بیٹسمین رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی تنزلی کا شکار ہوکر دسویں نمبر پر پہنچ گئے جب کہ ٹاپ پر بدستور پاکستان کے بابراعظم کا راج ہے۔جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیم کو فتح سے ہمکنارکرنے والے انگلش کپتان ایون مورگن نے نویں پوزیشن پرترقی پاکر کوہلی کو پیچھے دھکیلا۔

روہت شرما کا11واں نمبرہے۔بولنگ چارٹ پر جنوبی افریقی رسٹ اسپنرتبریزشمسی کی ٹاپ 10 میں انٹری ہوئی ہے، انھوں نے نواں نمبر سنبھالا۔