سونا مزید سستا،700 روپے تولہ ہوگیا

September 25, 2020 · کامرس
گزشتہ روزجب دکان پر پہنچا تو چارتالے ٹوٹے ہوئے تھے۔مالک،دکان۔فائل فوٹو

ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا جب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری روز منفی رجحان رہا۔
ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز 1500 روپے کمی کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپےہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 2 ڈالر اضافے سے 1859 ڈالر فی اونس ہے۔