بن قاسم پولیس نے مضر صحت کوکنگ آئل کی ترسیل ناکام بنادی

October 23, 2020 · شہر گزشت
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی،ملزم کے زیر استعمال گاڑی اور 560 کلو انتہائی مضر صحت کوکنگ آئل تحویل میں لے لیا

گرفتار ملزم نے برآمد کوکنگ آئل شہر کے مختلف ہوٹلوں میں سستے داموں فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے ملزم کے زیر استعمال گاڑی اور 560 کلو انتہائی مضر صحت کوکنگ آئل تحویل میں لے لیا۔
ملزم مضرصحت آئل کو سوزوکی گاڑی کے زریعے سپلائی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ملز، نے کوکنگ آئل کو گندی تھیلیوں میں پیک کر کے بوروں میں بند کر رکھا تھا۔
گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ کافی عرصہ سے مضر صحت کوکنگ آئل شہر کے مختلف ہوٹلوں اور دکانوں پر سپلائی کر رہا تھا۔
گرفتار ملزم صالح کیخلاف مقدمہ درج، تفتیش جاری۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔