حب ریورروڈ سے منشیات ڈیلر گرفتار،2کلو 850گرام چرس برآمد

October 27, 2020 · شہر گزشت
ملزم ثناللہ کو دوران گشت پولیس پارٹی نے گرفتار کیا، مقدمہ درج، تفتیش شروع کردی گئی

ایس ایچ او سائیٹ بی انسپیکٹر زوار حسین کی سربراہی میں سائیٹ بی پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات ڈیلر 2850 گرام منشیات کے ہمراہ رنگے ہاتھوں گرفتار۔
ملزم ثناللہ ولد عبدالرزاق کو دوران گشت پولیس پارٹی نے بلدیہ ٹریفک چوکی حب ریور روڈ کراچی سے گرفتار کیا۔
ملزم کے قبضے سے 2850 گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد ہوئی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 292/20 بجرم دفعہ 6/9-C درج کیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ سائٹ بی زوار حسین کا کہنا ہے کہ ملزم سےمزید تفتیش جاری ہے۔