اورنگی ٹاؤن وزنی چیز سر پرلگنے سے ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا

November 4, 2020 · شہر گزشت
جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت غنی کے نام سے ہوئی جس کی عمر 6 سال تھی

اورنگی ٹاؤن فرید کالونی کے قریب گھر میں وزنی چیز سر پرلگنے سے ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت غنی ولد نیک محمد کے نام سے ہوئی جس کی عمر 6 سال تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق بچے کی نعش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔