سونا 700 روپے تولہ سستا

November 9, 2020 · کامرس
عالمی سطح پر قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ ایک لاکھ 2 ہزار750 روپے کا ہوگیا

کراچی: صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار600 روپے ہو گئی ہے جبکہ10 گرام سونے کی قیمت600 روپے کی کمی کے بعد 98 ہزار251 روپے ہو گئی ہے۔