کراچی میں کرونا سے مزید 3 ڈاکٹرز جاں بحق ہوگئے

December 11, 2020 · |, اہم خبریں, شہر گزشت, قومی
تینوں ڈاکٹرز کچھ روز سے کرونا میں مبتلا تھے۔فائل فوٹو

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ڈاکٹرزکورونا سے جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ صحت  کے مطابق جناح اسپتال سے ریٹائرڈ ڈاکٹرطاہرامین چوہدری کورونا سے انتقال کرگئے جب کہ نجی کلینک کے ڈاکٹر وسیم الدین بھی کورونا سے چل بسے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرعبدالستارکوروائی بھی کورونا سے انتقال کرگئے، وہ چندروز سے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹرپرتھے۔