شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت، موقع پر موجود 4اہلکار معطل

December 16, 2020 · شہر گزشت
پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کردیا۔فائل فوٹو

کراچی: شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے نوجوان محمد مصطفی کے جاں بحق ہونے کی موبائل فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس کے اعلی افسران بھی حرکت میں آگئے
ایس ایس پی ایسٹ نے فوٹیج میں نظر آنے والی پولیس موبائل میں موجود 4 اہلکاروں کو معطل کردیا
ہوائی فائرنگ کے وقت پولیس موبائل بھی موقع پر موجود تھی فائرنگ دیکھتے ہوئے بھی پولیس اہلکاروں نے فائرنگ نہیں رکوائی
ہوائی فائرنگ سے قریب موجود نوجوان محمد مصطفی شدید زخمی ہوا تھا زخمی نوجوان 2 روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا تھا
ہوائی فائرنگ کا واقعہ 1و دسمبر کو پیش آیا تھا