غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی کمی

February 18, 2021 · کامرس
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 67 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، اسٹیٹ بینک

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 12 فروری تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 5 کروڑ 86 لاکھ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 5 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کم ہوکر 12 ارب 88 کروڑ ڈالر ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر چار کروڑ 45 لاکھ ڈالر اضافے سے 7 ارب 16 کروڑ ڈالر ہیں۔