ناروال:جنگلی بندرگھر میں گھس گیا، اہلخانہ پریشان، ریسکیو ٹیم کا طویل آپریشن
March 22, 2021 · چشم حیرت
نارووال کے ایک گھر میں جنگلی بندر گھس کر برتنوں کے پیچھے پڑگیا۔
قصبہ تلونڈی بھنڈراں میں جنگلی بندر نے گھر میں گھس کر برتن پھینکنے شروع کردیے جس سے مکین پریشانی کا شکار ہوگئے۔
اہل علاقہ گھر والوں کی مدد کو پہنچے اور بالآخر بندر کو ایک کمرے میں بند کردیا گیا۔ بعد ازاں ریسکیو ٹیم بھی وہاں پہنچی اور 2 گھنٹہ طویل آپریشن کے بعد بندر کو پکڑ لیا۔