سٹی کورٹ کے بارکمیٹی روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

April 23, 2021 · شہر گزشت
بلڈنگ میں موجود افراد کو باہر نکال لیاگیا۔فائل فوٹو

کراچی سٹی کورٹ کے بار کمیٹی روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔

سٹی کورٹ میں کراچی بار کے کمیٹی روم میں آگ لگنے کے بعد تمام وکلا کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا۔

ایک گھنٹے کی جدوجہد کےبعد ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابوپالیا گیا۔فائر بریگیڑ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ۔