تحریک انصاف کراچی کے رکن اسمبلی کا دکاندار پر تشدد

April 27, 2021 · اہم خبریں, شہر گزشت
ہم پر تشدد کیا گیا،وزیراعظم نوٹس لیں ۔فائل فوٹو

کراچی سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان صدر موبائل مارکیٹ میں دکانداروں سے الجھ پڑے، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے دکاندارکو تھپڑ دے مارا جبکہ ان کے محافظوں نے بھی دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئےان پر بندوق تان لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایم این اے اسلم خان کی جانب سےجھگڑے کے بعد مبینہ تشدد میں ملوث دکاندارپر پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کروادیا گیا۔

دوسری جانب جھگڑےکے بعد تاجر رہنما بھی رکن قومی اسمبلی کے خلاف مقدمےکے اندراج کے لیے تھانے جا پہنچے، دکانداروں نے کہا کہ ہم پر تشدد کیا گیا،وزیراعظم نوٹس لیں ۔