10 مئی تا 16 مئی تک فریٹ ریٹ میں واضح کمی کا اعلان

May 10, 2021 · کامرس
ڈی ایس سکھر کی موجودگی میں مزید حادثات رونما ہو سکتے ہیں۔فائل فوٹو

پاکستان ریلویزکی جانب سے 10 مئی تا 16 مئی تک فریٹ ریٹ میں واضح کمی کا اعلان کردیا گیا ۔

ریلوے حکام کاکہنا ہے کہ فریٹ ریٹ میں کمی 10 مئی تا 16 مئی تک جاری رہی گی۔ کوئلے اور کنٹینر کی ویگن پر5 فیصد رعایت دی جا رہی ہے جبکہ کارگو ایکسپریس کی بکنگ پر 25 فیصد رعایت ہوگی۔اسکے علاوہ پریمیئم کنٹینر سروس کی بکنگ پر 10 ہزار روپے کی رعایت دی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق فریٹ ریٹ میں کمی کیے جانے والا اعلان فوری طور پر نافذالعمل ہے۔